اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چینی ویکسینز کی کامیابی، کمرشل فروخت کیلیے دستیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا سے بچاؤ کے لیے منظور شدہ ویکسینز کے مؤثر نتائج سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ‏ویکسین کی آئن لائن فروخت اور نجی شعبے کے ذریعے اس کے استعمال کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔

تھائی لینڈ کے بعد ملائیشیا نے بھی ویکسین کی فروخت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملائیشین حکومت ‏جلد ہی ویکسین کی کمرشل فروخت کی اجازت دے گی۔

اس حوالے سے وزیرسائنس جمال الدین نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی ‏ملک میں چین کی دو کورونا ویکسین کمرشل فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سائنوفارم اور سائنوویک کو کمرشل فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ ‏ویکسی نیشن کا عمل مزید تیزی سے بڑھ سکے۔

وزیرسائنس کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ہی سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے ‏اور یہ جلد ہی نجی شعبے کے ذریعے فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔

اسی طرح سائنوویک یکم اگست سے کمرشل فروخت کے لیے موجود ہو گی جو کہ حکومت کو 15 ‏ملین ڈوز ملنے کے بعد ہی مارکیٹ میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں ویکسیی نیشن عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 39 فیصد بالغ آبادی ‏کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں