جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھارت کی درخواست پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے بھارت کی درخواست پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے بھارتی مال بردار جہاز کے عملے کے 12 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

پی ایم ایس اے نے میری ٹائم ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا جس میں پاکستان کے سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) زون میں بھارتی مال بردار جہاز MSV AL PIRANIPIR کے ڈوبنے کے بعد زندہ بچ جانے والے 12 افراد کو بچایا گیا۔

میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی (انڈیا) کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور بچانے کیلیے مدد کی درخواست کی گئی۔

- Advertisement -

جواب میں پی ایم ایس اے نے ایک مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا اور PMSA طیارے کو فوری طور پر زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کا کام سونپا گیا جبکہ قریبی تجارتی جہازوں کو الرٹ کیا گیا اور ریسکیو میں مدد کرنے کی درخواست کی گئی۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) نے بغیر کسی رکاوٹ کے تعاون کی سہولت فراہم کی۔ پاکستان نیوی اور PMSA دونوں جہازوں کو ہائی الرٹ پر رکھا، قریب ترین PN جہاز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ مزید برآں، ملحقہ EEZ میں ایک قریبی بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کے قابل بنانے کیلیے ضروری انتظامات کیے گئے۔

تیز ردعمل اور مؤثر رابطہ کاری کے نتیجے میں بھارتی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والوں کو بچایا گیا جس نے بین الاقوامی SAR ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے PMSA کے عزم کو ظاہر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں