بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

شیر خوار افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

شیر خوار افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن کیا گیا یہ آپریشن الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔

الشفا آئی ٹرسٹ میں جس افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا آپریشن کیا گیا اس کی عمر صرف 7 ماہ تھی اور اسپتال اسٹاف کے مطابق یہ کیس انتہائی پیچیدہ تھا۔

الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔

- Advertisement -

الشفا آئی ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 7 ہزار بچوں کی آنکھوں کے کینسر کا آپریشن ہوچکا ہے اور یہاں سالانہ 1500 کے قریب ٹیومر کے آپریشن کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں