بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے جب کہ اس بارے میں کرکٹر نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
سوریہ کمار یادیو جن کا شمار بھارت کے ٹاپ رینک ٹی 20 بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ان کا 17 جنوری کو جرمنی کے شہر میونخ میں اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔
کرکٹر نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ بھی کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں جب کہ انہوں نے لکھا ہے کہ سرجری ہو گئی ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
سوریہ کمار نے اسی پوسٹ میں جلد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جلد کھیل میں واپس آؤں گا۔
Surgery done✅
I want to thank everyone for their concerns and well wishes for my health, and I am happy to tell you all that I will be back very soon pic.twitter.com/fB1faLIiYT
— Surya Kumar Yadav (@surya_14kumar) January 17, 2024
تاہم یہاں یہ سوال بدستور موجودہ ہے کہ اس آپریشن کے بعد سوریہ کمار یا دیو آئی پی ایل 2024 کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیش نظر جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو گزشتہ ماہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 56 گیندوں پر سنچری بنانے کے فوری بعد فیلڈنگ کے دوران بائیں ٹخنے میں انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد انہیں بیساکھی کے ستھ چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بعد ازاں ٹیم کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ بیٹر کو اسپورٹس ہرنیا ہوا ہے جس کے بعد وہ سرجری کے لیے جرمنی جانے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کے مرحلے سے بھی گزرے۔