ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جنیوا میں مریم نواز کے گلے کا کامیاب آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جنیوا میں تین گھنٹے طویل گلے کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ الحمد للہ مریم نواز جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ان کے گلے کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں پر عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ: مریم نواز کو ن لیگ کا چیف آرگنائزر بنانے کی اہم وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ مریم نواز سرجری کی غرص سے دو روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن سے جنیوا روانہ ہوئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف اور مریم کے ہمراہ 2 افراد بھی جنیوا روانہ ہوئے، سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی موقع ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں نواز شریف نے مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ کا دورہ کیا تھا۔ ان کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر بھی سامنے آئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں