اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سوڈان میں سیلاب سے تباہی، ہزاروں مکانات تباہ، لاکھوں بے گھر

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی افریقی ملک سوڈان میں مسلسل بارشوں سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ لاکھوں افراد بے گھر اور سیکڑوں بےیارو مددگار محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ کئی سو افراد زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں شدید بارشوں سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بارشوں سے 35ہزار مکانات مکمل طور پر جب کہ 50ہزار گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کروفان، جنوبی دارفور اور کیسیل علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

وسطی صوبہ جزیرہ سے متصل میناگیل کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں