14.6 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

سوڈان میں خانہ جنگی، 400 سے زائد ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں میں کئی روز سے جاری لڑائی میں بمباری اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

متحارب گروہوں نے عید پر جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں جس سے سڑکوں پر سناٹا ہے اور لوگ گھروں تک محصور ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق لڑائی کےدوران ہلاک افرادکی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 413 افراد ہلاک اور 3ہزار551 زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لڑائی میں کم ازکم 9 بچےہلاک اور50 زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر اوز ورلڈفوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک چاڈ کے سرحدی علاقوں میں 20 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

خرطوم کے 70 فیصد اسپتال غیرفعال ہیں جس سے زخمیوں کے علاج میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے مسلسل اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسلح گروہوں نے عید کے تینوں روز 72 گھنٹے کے لیے جنگ بند پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں