تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’صورتحال قابو میں ہے‘ سوڈان میں ایک اور فوجی بغاوت ناکام

خرطوم : ترجمان سوڈانی حکومت نے بغاوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سوڈان میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں شدید معاشی بحران کے باعث ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آگئے تھے جس کے بعد فوجی قیادت نے ملکی صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ کر اقدار پر قابضہ کرلیا تھا۔

فوجی بغاوت اور اقتدار کے بعد ایک اور ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، سازش کرنے والوں نے سرکاری میڈیا بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان سوڈانی حکومت نے کہا کہ فوجی بغاوت کی کوشش مشرقی سوڈان میں کی گئی تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔

ترجمان حکومت محمد الفقی سلیمان نے کہا کہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میڈیکل کور یونٹ کے سامنے سے اولڈ ام درمان پل کی سمت ٹینکوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی جس سے راستے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔

بغاوت کو روکنے کےلیے سوڈان کی عبوری ریاستی کونسل کے رکن محمد الفکی سلیمان نے تمام ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے باہر نکلیں۔

انہوں نے یہ اپیل اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے کی، انہوں نے اپنی وال پر لکھا کہ ’ملک کے دفاع کے لیے باہر نکلو‘۔

Comments

- Advertisement -