جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

سوڈانی عازم حج کی روح مدینہ منورہ پہنچتے ہی پرواز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان سے فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ لیے حجاز مقدس پہنچنے والا عازم مدینہ منورہ کی پرکیف فضاؤں میں اللہ تعالیٰ سے جا ملا۔

سبق نیوز کے مطابق سوڈان کا رہائشی 67 سالہ عادل عثمان شکاک امسال حج کی سعادت کے لیے حجاز مقدس پہنچا تھا اور شہر مدینہ میں مقیم تھا جہاں سے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے اس نے مکہ مکرمہ کوچ کرنا تھا۔

تاہم اس سے قبل ہی مدینہ منورہ کی معطر فضاؤں کی ان کی روح پرواز کر گئی اور وہ داعی اجل کو لبیک کہہ کر سفر آخرت پر روانہ ہوگئے جن کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کر کے جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق عادل عثمان سوڈان کے علاقے نہر النیل کے رہائشی تھے اور برسوں سے وسیع افطار دسترخوان کا اہتمام کرنا ان کی شناخت بن چکا تھا۔

 عادل عثمان کے بھائی احمد شکاک نے بتایا اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ ہمارا بھائی ہمیشہ کے لیے ہم سے دور چلا گیا ہے، وہ تو سفر حج پر گئے تھے مگر وہاں سے ہی سفر آخرت پرروانہ ہوگئے۔ کل ہم سے الوداع ہوتے وقت ان کی آنکھوں میں خانہ کعبہ کے دیدار کی خوشی دیکھی تھی مگر اب وہ ہمیشہ کے لیے اہل مدینہ بن گئے ہیں۔

احمد شکاک نے مزید بتایا ان کے بھائی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 6102 کے ذریعے مصر سے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ جب جہاز مدینہ کی فضاؤں میں داخل ہوا تو ساتھ بیٹھے مسافروں نے محسوس کیا کہ بھائی کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے جس پر جہاز کے عملے کو مطلع کیا گیا جنہوں نے فوری طبی امداد فراہم کی اسی دوران جہاز مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

جہاز کے لینڈ کرتے ہی طبی عملہ پہنچ گیا اور بھائی کو اسپتال منتقل مگر اطلاع ملی کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

مناسک حج کا آغاز کل ہوگا، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں