پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

دلہن کا سسرال میں قدم رکھتے ہی اچانک انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کسی بھی انسان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دلہن رخصت ہو کر سسرال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جہاں دلہن شادی کے بعد رخصت ہوکر جیسے ہی سسرال پہنچی تو اچانک انتقال کر گئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کے بعد دلہن کے اس کے رشتے داروں نے نیک خواہشات اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ دلہا کے ہمراہ رخصت کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ دلہن کو اپنے گھر سے نہیں بلکہ دنیا سے رخصٹ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دلہن رخصت ہوکر جیسے ہی اپنے سسرال پہنچی اور شوہر کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی تو اس کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا اور وہ بغیر کچھ بولے زمین پر گر گئی

دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی اور یہ دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں