ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار سدیپ پانڈے 30 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوجپوری فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور اداکار سدیپ پانڈے انتقال کر گئے، سدیپ کے خاندان کے قریبی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اداکار کی بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

- Advertisement -

انڈیا ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اداکار کی عمر 30 سال تھی، انہوں نے ایک طویل عرصے سے بھوجپوری فلم انڈسٹری میں بطور اداکار اور پروڈیوسر سرگرم تھا۔

اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے اچانک انتقال نے ان کے چاہنے والوں اور مداحوں کو انتہائی غمزدہ کر دیا ہے۔

سدیپ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2007 میں بھوجپوری فلم بھوجپوریا بھیا سے کیا، انہوں نے بہت سی بھوجپوری فلموں میں کام کیا۔ 2019 میں وہ ہندی فلم وی فار وکٹر میں نظر آئے، انہوں نے حال ہی میں پارو پٹنہ والی کے دوسرے حصے کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں