جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے معاملے میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : نہر سوئز میں پھنسے دیوہیکل جہاز کو نکالنے کا کام جاری ہے، لائن میں لگے ڈھائی سو کے قریب مال بردار بحری جہاز گزرنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

اس حوالے سے مصری حکام کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں پھنسے ہوئے ایور گرین نامی بحری جہاز کو باہر نکالنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں اور توقع ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک یہ آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل سے مذکورہ بحری جہاز کو نہرسوئز سے نکالنے کا آپریشن شروع کیا گیا تاہم اب تک اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

اس سے پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ کام دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب نہر سوئز کی بندش کی وجہ سے تیل اور اشیائے صرف سے لدے240 بحری جہاز کھلے سمندروں میں راستہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ نہر سوئز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ ترسیل دس سے بارہ فی صد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دوہزار ٹن وزنی یہ دیوہیکل مال بردار بحری جہاز گزشتہ ہفتے منگل کے روز نہر سوئز عبور کرتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ بند ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں