تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کا آغاز

مٹیاری: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز ہوگیا ہے ، عرس کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرسال کی اطرح امسال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کی تین روزہ غیر سرکاری تقریبات کا آغازہوگیا ہے، قائم مقام سجادہ نشین سیدخاورحسین شاہ نےچادرچڑھا کرعرس کا افتتاح کیا۔

عرس کے موقع پر درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں،ساتھ ہی عرس میں شرکت کرنے والوں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ باقاعدہ تقاریب کا انعقاد 2019 تک کیا گیا، کرونا کی وجہ سے بعد میں عرس کو بہت مختصر کیا جاتا ہے

دوسری جانب حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے آج سندھ بھر میں عام تعطیل ہے، سندھ حکومت کے تمام ادارے اور سرکاری و نجی اسکول بند ہے، سندھ میں ہر سال چودہ صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

شاہ لطیف بے اتنہا متقی اور پرہیز گار تھے، دنیاوی آسائشوں سے آپ کا دور کا بھی واسطہ نہ تھا، ساری عمر عبادت و ریاضت میں گزری۔ انہوں نے اپنے منظوم کلام میں ہر جگہ اخلاقیات کادرس دیا ہے۔ ’’شاہ جو رسالو‘‘ میں سندھ کی منظوم تاریخ بھی رقم کی گئی ہے۔ وہ عظیم صوفی شاعر تھے ، انہوں نے تمثیل کے انداز میں حقائق بیان کیے ہیں اور جو بھی کردار پیش کیے ہیں وہ سرزمین سندھ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 14 صفر 1165 ہجری بمطابق 1752 عیسوی میں وفات پائی، آپ کی وصیت کے مطابق آپؒ کی بھٹ شاہ میں ہی تدفین کی گئی۔سندھ کے حکم ران ہ غلام شاہ کلہوڑو نے ان کا عظیم الشان مقبرہ تعمیر کرایا ۔

Comments

- Advertisement -