ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

حکومت نے چینی کی برآمد کیلیے طریقہ کار طے کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کیلیے طریقہ کار طے کر لیا جس کے مطابق برآمد کیلیے کوٹہ صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ صوبوں میں گنے کی انسٹالڈ کرشنگ کی صلاحیت کی بنیاد پر کوٹہ تقسیم ہوگا، پنجاب کیلیے چینی کی برآمد کا سب سے زیادہ 61 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا جبکہ سندھ کیلیے 32 اور خیبر پختونخوا کیلیے 7 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شوگر ایکسپورٹ کوٹہ صوبوں کے کین کمشنرز کے ذریعے تقسیم ہوگا، چینی برآمد کیلیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 7 روز کے اندر کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، اسٹیٹ بینک 15 روز بعد برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کو آگاہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن برآمد سے چینی مقامی مارکیٹ میں مہنگی نہیں ہوگی، اگر چینی مہنگی ہوئی تو برآمد کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں