تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

چینی سے گہرے زخم کا علاج ممکن

ہرارے: زمبابوے سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر نے زخم بھرنے یا ابتدائی طبی امداد دینے کا علاج ادویات کے بجائے چینی سے دریافت کر کے سائنسی ماہرین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی جیسی شہ تقریباً ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے ویسے تو اسے کھانوں اور مشروبات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر نے چینی کا نیا استعمال بتا کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

طبی ماہر موسیس موراندو کا کہنا ہے کہ بچپن میں جب ہمارے چوٹ یا کوئی زخم لگتا تھا تو والد اس پر چینی لگا کر پٹی باندھ دیتے تھے، جس کے بعد نہ صرف خون کی روانی رک جاتی تھی بلکہ کچھ ہی دنوں میں گہرے سے گہرا زخم بھر بھی جاتا تھا۔

موسیس کا کہنا ہے کہ جب شعبہ طب کی تعلیم حاصل کرنے کا آغاز کیا تو والد کے چینی سے زخم بھرنے یا پھر اس کے ذریعے طبی امداد دینے کے طریقے کو مطالعے کے بعد میڈیکل کی دنیا میں لاگو کرنے کا ارادہ کیا۔

طبی ماہر کا دعویٰ ہے کہ چینی سے نہ صرف جسم پر لگے زخموں کو بھرا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے خراش کا علاج بھی ممکن ہے جسے ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسیس اُس وقت حیران رہ گئے کہ جب انہوں نے 1997 میں شعبہ طب میں باقاعدہ خدمات کا آغاز کیا، دورانِ ملازمت زمبابوے کے شہری نے دیکھا کہ زخموں کو بھرنے یا پھر ہنگامی طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹرز مریضوں پر اینٹی بائیوٹک استعمال کرتے ہیں جس کے اخراجات ہر کوئی برداشت نہٰں کرسکتا۔

موسیس کا کہنا تھا کہ ایک دن میرے پاس ایسا مریض آیا جس کے گھٹنے پر گہرا زخم تھا، میں نے پٹی منگوائی اور اُس کے زخم کو صاف کرنے کے بعد چینی ڈال پر پٹی باندھ دی، حیران کُن طور پر مذکورہ مریض کا زخم دو ہفتے میں ٹھیک ہوگیا۔

سائنسی ماہرین نے چینی سے علاج کرنے کے شنید سُنی تو انہوں نے اس عمل پر تحقیق شروع کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جب زخم پر پٹی کو گیلا کر کے اس پر چینی ڈالی جاتی ہے تو اس کے زرات پگھلتے ہیں اور پٹی گیلی رہتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زخم پر مرہم پٹی کرنے کے بعد اگر اس پر چینی چھڑک دی جائے تو اس عمل کی وجہ سے جراثیم چوٹ پر اپنے وائرس نہیں چھوڑ پاتے اور یہ جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں پر یہ طریقہ علاج سود مند ثابت ہوگا یا نہیں اس بارے میں ماہرین نے ابھی تک کوئی تحقیق نہیں کی تاہم انہوں نے متنبہ ضرور کیا ہے کہ اس قسم کا علاج طبیب کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -