کراچی: ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری 150 روپے مہنگی ہوگئی، فی کلوچینی کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 7250 روپے پر پہنچ گئی ہے، چینی کی بوری میں 150 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 3 روپے مہنگی کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں جو چینی پہلے 142 روپے میں بیچی جارہی تھی اب اس کی قیمت بڑھ کر 145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔
- Advertisement -
ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگرمافیا بےلگام ہے، انھیں کوئی روکنے والے نہیں، آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کوئی کنٹرول نہیں کر پا رہا۔
عبدالرؤف ابراہیم نے اس حوالے سے بتایا کہ جب تک چینی کی افغانستان اسمگلنگ نہیں رکے گی قیمت کنٹرول نہیں ہوگی۔