اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جی ایم یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی خریداری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائےصنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا ، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف ہوا۔

جی ایم یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی خریداری کےلئے کوششیں جاری ہیں، پچھلے ایک ماہ میں چینی کی خریداری کیلئے 8 ٹینڈرز کیے گئے لیکن چینی خریداری کے ٹینڈرز زیادہ قیمت کےباعث ناکام ہوگئے۔

- Advertisement -

جی ایم کا کہنا تھا کہ چار ٹینڈر میں بہت کم ملز نے حصہ لیا، آج 25ہزار میٹرک ٹن کا ایک ٹینڈر کھلا ہے، کوشش کررہے ہیں اسمگل کی کوشش میں پکڑی گئی چینی حاصل کی جائے۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان سےچینی کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو 30 ہزار میٹرک ٹن چینی ماہانہ ضرورت ہوتی ہے، رمضان میں یہ ضرورت بڑھ کر90 ہزار میٹرک ٹن ہو جاتی ہے، رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 روپےفی کلوسستی چینی دستیاب رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں