اشتہار

‘چینی کی قیمت 70 روپے طے ہوگئی، اب لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہےکہ چینی کی قیمت طے ہوگئی آپ جو مرضی کر لیں چینی پر اب لوٹ مارنہیں ہونے دیں گے.

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج کارروائی سےایک بات توطےہوگئی چینی کی قیمت 70 روپے کلو ہونی چاہئیے، اب دیکھتےہیں یہ لوگ 70روپےکلو چینی دیتےہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نےعمران خان کو اور پاکستان کےغریب کو سرخرو کیا ہے جب تک یہ عوام کو ریلیف نہیں دیتےخان ان کاپیچھا کرےگاانشاللہ۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب چینی چوری کی بات آتی ہےتوسیاسی جماعتیں اور شوگر کارٹل ساتھ نظر آتاہے، دوسری طرف ڈٹ کر کھڑا ہےکپتان، آپ جو مرضی کر لیں چینی پر اب لوٹ مارنہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو دس دن کےلیے کارروائی سےروک دیا اور آئندہ سماعت تک ملک میں چینی70 روپے کلو بیچنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا دو سال میں 85 روپے ہو گئی، چینی غریب کی ضرورت ہے وہ فیصلوں سےکیوں متاثرہورہاہے،؟ جس پر مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے اپنے ٹی او آر سے باہر جاکر کاروائی کی تو چیف جسٹس نے مزید کہا کمیشن نےعام آدمی کی سہولت کےلیے کوئی فائنڈنگ نہیں دی۔

چیف جسٹس نے کہا نوٹس کرکےپوچھ لیتے ہیں لیکن اس وقت تک 70 روپےفی کلوبیچیں، شرط منظور ہےتو آئندہ سماعت تک حکومت کوکاروائی سے روک دیتے ہیں، عدالت عمومی طورپر ایگزیکٹو کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرتی، چینی مزدورکی ضرورت ہےاوروہ کولڈڈرنک پرسبسڈی دےرہےہیں، عام آدمی کو بنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں