تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک بھر میں‌ چینی کی قیمتوں میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی / لاہور / کوئٹہ / پشاور: ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں من مانا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں دو روز کے دوران چینی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ جس کے بعد فی کلو قیمت 135 روپے تک پہنچ گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ 50 کلو کی بوری 6 ہزار 400 روپے میں خرید کر لاتے ہیں۔

پشاور میں کریانہ پر اسٹور ایک کلو چینی کی قیمت 140 سے 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ کراچی اور لاہور کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی فی کلو قیمت 124 روپے تک جا پہنچی۔

لاہور میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ  120 سے 124 روپے جب کہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ کراچی میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 135  روپے تک پہنچ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک دو روپے بڑھتے تھے اب ایک ساتھ بیس تیس روپے بڑھادیتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شوگر ملز میں چینی کی پیداوار کے حوالے سے کام شروع نہیں ہوا، اسی باعث مستقبل میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، مقامی ملز میں چینی کی پیداوار نہ ہونے کے باعث بیشتر دکاندار درآمد شدہ چینی 125 روپے کلو ہول سیل ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں یوٹیلیٹی اسٹورزپر دستیاب گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگیا، برانڈڈگھی کی فی کلوقیمت میں38 روپے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد 354روپےفی کلووالا برانڈڈگھی کاپیکٹ کی قیمت 392روپے تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -