بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں چینی کی قیمت میں فی کلوچار روپے اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد چینی 131 روپے فی کلو ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر آگئی ، چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں عید کے بعد فی کلو 12 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔

چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کا بحران پیدا کردیا اور مارکیٹ میں چینی کی سپلائی کم کر دی، چئیرمین ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن روف ابراہیم نے کہا کہ عید سے قبل چینی کی فی کلو قیمت 117 روپے کلو تھی اور عید کے تعطیلات کے بعد بازار میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوی ایشن کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں پھر 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور چینی 131 روپے فی کلو ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ افغانستان اور ایران میں چینی کی اسمگلنگ جاری ہے ، حکومت نے اقدامات نہ کیے تو چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں