بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم، زندگی کی بازی ہارنے والے ملازمین کو شہید کا درجہ دینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تجویز دی ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے ملازمین  کو شہید کا درجہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر ذراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ زراعت کےملازمین نے ٹڈی دل کےخلاف ذمے داری کا مظاہرہ کیا، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دوران ڈیوٹی 6ملازمین جاں بحق ہوئے ، 4 ملازمین کورونا اور 2 دل کے دورے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

محکمہ زراعت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تجویز دی کہ زندگی کی بازی ہارنے والوں کو شہید کا درجہ دیا جائے اور اسپرے مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کو اعزازی الاؤنس دیا جائے گا۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ محکمے نے 580 افسران و ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی ہے ، جاں بحق ملازمین کے ورثا کو ملازمت بھی دی جائے گی جبکہ جاں بحق ملازمین کے اہلخانہ کو 30 لاکھ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملازمین کے جذبے اورانتھک محنت سے ٹڈی دل سندھ سے ختم ہوا، سندھ کے 22 اضلاع میں ٹڈی دل کوگراؤنڈ آپریشن کر کے ختم کردیا گیا ، آنے والے چند ہفتےمیں پھر ٹڈی دل کے پھرحملے متوقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں