تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اداکارہ سہائے ابڑو نے فلم کے لیے اپنے بال منڈوالیے

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سہائے ابڑو نے فلم کے لیے اپنے بال منڈوالیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے ابڑو نے اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’ونڈو‘ میں کردار کی مناسبت سے اپنے بال منڈوالیے۔

فلم کی کاسٹ کے نام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکے ہیں جن میں فیصل قریشی، سمیع خان اور فاران طاہر شامل ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سہائے ابڑو نے ایک جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے اپنا سر منڈوالیا، انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے لک کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

سہائے ابڑو نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں فلم دی ونڈو کی شوٹنگ مکمل کی ہے جہاں میرے کردار کی ضرورت یہ تھی کہ کچھ خاص قسم کے بال ہوں جس کے نتیجے میں یہ سب ختم ہوجاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بال منڈواتے وقت وہ گھبرا رہی تھیں لیکن بعد میں اس کردار کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا، میں حقیقت میں اس کو چھپانے کا ارادہ نہیں رکھتی مجھے بالوں کے بغیر بھی مداح پسند کریں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میرے ساتھی اداکار فاران طاہر کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے ناصرف میرے لیے نہایت نرمی اور محبت سے میرے سر منڈوانے کے لیے میری مدد کی اور مجھے اپنے اس پہلو کو تلاش کرنے کے لیے تحریک پیدا کی۔

سہائے کا کہنا تھا کہ ٹیم کے باقی اداکار سمیت ہمارے ہدایت کار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، میک اپ فنکار نے مجھے اخلاقی مدد فراہم کی، مجھے صرف سر منڈوانے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ اپنے کردار کو حقیقی انداز میں نبھانے کے لیے ایسا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -