جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ائیرفورس کے سربراہ سہیل امان نے آپریشن ضرب عضب میں فرنٹ سے لیڈ کرکے اور دہشت
گردوں کے ٹھکانےتباہ کرکے ائیرفورس کے جوانوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اپنے شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔

سہیل امان نے آپریشن ضربِ عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس سے لڑاکا طیاروں کی ایک فارمیشن میں پرواز کی۔

اس فضائی حملے کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو تباہ ہوئے۔ائیر چیف نے فضائی اورزمینی عملے سے ملاقات بھی کی اوران کی ملکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے پُرجوش عزم اور حوصلے کی داد دی۔

پاک فضائیہ کے عظیم جنگجوہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 ء کی جنگ میں ایک مؤثر کردار ادا کیا تھا اور اب آپریشن ضربِ عضب میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ایک ناقابل تسخیر اورمؤثر قوت ثابت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں