جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں گیس کا بحران جاری، لائنوں سے پانی آنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر گیس کے بحران میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سی این جی اسٹیشنز کو بھی مسلسل تین روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی اس سال موسم سرما میں اپنی تاریخ کا بدترین گیس بحران دیکھا جارہا ہے ،شہر میں صنعتوں کے ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔

سی این جی سیکٹر، کیپٹیو پاور،نان ایکسپورٹ کی گیس سپلائی بند ہونے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوپا رہا، کراچی کے بیشتر رہائشی علاقوں میں رات بھر گیس بند رہتی ہے، گھریلو خواتین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر8سے گیس کی پائپ لائن سے پانی نکلنا شروع ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میں گیس کے بدترین بحران پر ایس ایس جی سی حکام کو کئی بار شکایت درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

اس حوالے سے صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سائٹ، کورنگی، نارتھ کراچی اور دیگر صنعتی اداروں میں گیس پریشر میں کمی سے مال کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں، کراچی کی تمام انڈسٹریز ایس ایس جی سی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں : نئے سال کی آمد پر گیس کے بڑے بحران کا خدشہ

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گزشتہ ماہ دسمبر میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوری2021 میں گیس کا بحران مذید شدت اختیار کرجائے گا کیونکہ وزارت توانائی کی جانب سے ایل این جی ٹینڈر میں تاخیر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ایک مرتبہ پھر قوم کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی صوبے میں گیس کا بحران مذید شدت اختیار کرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر ایل این جی کی امپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے فوری نوٹس لینے کے باوجود وزارت توانائی کی جانب سے ایل این جی ٹینڈر میں تاخیر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں