تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

کراچی : شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس کا بحران

کراچی : شہر قائد میں گرمی کے موسم کے باوجود گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں نئی حکومت کے آتے ہی موسم گرما میں بھی کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، آئے روز ہوٹلوں سے منگوانے والے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

شہر کے صنعتی اور رہائشی علاقوں میں گیس کی دس گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر سے صنعتی اور گھریلو سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، موجودہ حکومت نے گیس فراہمی کا بندوبست نہیں کیا تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین فیصل معیز کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے گیس فراہم کرنے سے مکمل انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل بے بس ہوں۔

کراچی کے صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیرمملکت پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پریشر مسلسل صفر رہنے کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بندش کا شکار ہیں۔

صنعت کاروں کا مزید کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس نہ ملنے کی وجہ سے متعدد یونٹس بند پڑے ہیں، گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے برآمدی آرڈرز منسوخ ہوئے تو ذمہ دارایس ایس جی سی ہوگی۔

Comments