کراچی کے علاقےکورنگی گلشن ملت باغ میں سوئی گیس ملازم کوگیس کا مین وال بندکرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملازم کے پاس محکمہ سوئی گیس کے لیٹر ہیڈ پر موٹرسائیکل استعمال کا اجازت نامہ ہے، ایس ایس جی سی اتھارٹی لیٹر میں ملازم کو گیس لائنوں کی نگرانی کی ہدایت لکھی ہوئی ہے۔
ملازم کا کہنا تھاکہ ایس ایس جی سی نےکورنگی کے مین وال بندکرنے کی ہدایت کی تھی۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ملازم محکمہ سوئی سدرن نے رات 11 کے بجائے 9 بجےمین وال کو بندکرنا شروع کردیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے سوئی گیس کے ملازم سے مین وال بندکرنےکا اجازت نامہ مانگا اس میں دیکھا کہ ملازم کے پاس صرف سوئی گیس لائنوں کی دیکھ بھال کا اجازت نامہ تھا۔