دادو : سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک گھریلو صارف کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ، شہری کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو خود کو جلا ڈالوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی دادو کا بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، کمپنی نے شہری کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ہے۔
شہری کی جانب سے متعدد بار عملے کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔
شہری نے سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے بل کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو خود کو جلا ڈالوں گا۔
سوئی صدرن گئس زوننل افسر نے کہا کہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے یے معاملہ ہوا ہے جاچ پڑتا کررہے ہیں مسئلہ حل کریں گے۔