تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کابل میں خودکش دھماکہ‘26 افراد جاں بحق 18 زخمی

کابل: افغانستان کےدارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے‘ جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک، جبکہ 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے واقع  پیرسخی مزارپرنوروز کا جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے مجمعے میں خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا دیا۔

تاحال کسی بھی شدت پسند تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،  مذکورہ حملے میں اہل تشیع برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔

افغانستان کی وزارتِ داخلہ نے غیرملکی خبررساں اداروں کو بتایا کہ خودکش حملہ آوربابا سخی کے مزار کے اندرجانے کوشش کررہا تھا لیکن مزار کے باہرہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 26 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

 مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خودکش حملے میں دولت اسلامیہ کے دہشت گرد ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پرکابل میں واقع وزات داخلہ کے پرانے دفتر کے قریب ایمبولینس میں سوارشخص نے خود کو دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رواں ماہ کے آغازمیں بھی کابل کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں  ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -