اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

قندھار میں نمازِ جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ،32 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

قندھار : افغانستان کے شہر قندھار میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا شہر قندھار ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا، جمعے کی نماز کے دوران امام بارگاہ میں دھماکا ہوا، جس کےبعد بھگدڑ مچ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا اور ریسکیو کا کام جاری ہے، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔

- Advertisement -

جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔

یاد رہے گذشتہ جمعے کو بھی افغانستان کے شہرقندوز میں نمازجمعہ کے دوران مسجد کے اندر دھماکا ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ میں متعدد افرادجاں بحق و زخمی ہوئے،طالبا ن کی اسپیشل فورس نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں