اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

غیر ملکیوں پر خودکش حملہ: کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں، ضلعی ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں آئیں۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں، رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہوئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

یاد رہے کراچی میں غیرملکیوں کو لےجانےوالی گاڑی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا ، جس مین دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دوسرا حملہ آور بھی مارا گیا۔

اسکواڈ میں شامل سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار گارڈ نے حملہ آور سے مقابلہ کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر شرافی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچی اور دوسرے حملہ آورکو ہلاک کرکے چاروں غیرملکیوں کو باحفاظت منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد بلوچستان کے شہر پنجگورکارہائشی تھا اور شناخت سہیل احمد ولدعبدالحمید کے نام سےہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں