تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معروف بھارتی ماڈل کی سیلفی ویڈیو کے دوران خودکشی کی کوشش

بھارتی ریاست تلنگانہ کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون نے خودکشی کی کوشش کے دوران سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں خودکشی کا رجحان بڑھا ہی جارہا ہے، آئے روز مشہور شخصیات اور فوجی جوانوں کی خودکشی کی خبریں منظر عام آرہی ہیں۔

آج بھی بھارت سے ایک مشہور شخصیت کی خودکشی کی کوشش کرنے کی خبر سامنے آئی ہے، رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست تلنگانہ کی مس تلنگانہ کا خطاب جیتنے والی ہنسنی نامی خاتون نے سیلفی ویڈیو کے دوران خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

خاتون کی سیلفی ویڈیو دیکھتے ہی سہیلیوں نے پولیس کو مطلع کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون ہنسنی 2018 میں مس تلنگانہ کا خطاب جیت چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -