اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عراق میں شادی کی تقریب میں دھماکے‘26افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد : عراق کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 26افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کےمطابق عراق کےشہر تکریت کے نزدیک ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کےدوران دو خودکش حملہ آوروں نے خودکو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس کےباعث 26افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شادی کی تقریب میں کیے جانے والے دونوں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

خیال رہےکہ داعش نے 2014 میں تکریت سمیت شمالی اور وسطی عراق کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اپریل 2015 میں عراقی افواج نے انہیں نکال باہر کیاتھا۔

داعش کی جانب سے یہ حمہ ایک ایسے وقت میں کیا گیاہےجب عراقی فورسز موصل میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے اورشہر کے ایک حصے کا کنٹرول عراقی فوج کی جانب سے حاصل کرلیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:بغداد میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 48افراد ہلاک

اس سے قبل گزشتہ ماہ عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 48افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئےتھے۔

مزید پڑھیں: بغداد : شادی کی تقریب میں دھماکہ ،درجنوں افراد ہلاک

واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں