اشتہار

کابل میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر خودکش دھماکا، ایک اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق آج دوپہر ایک خودکش بمبار نے الیکشن کمیشن کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور مرکزی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خڈشہ ہے۔

- Advertisement -

کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیششن کی عمارت کے باہر خودکش دھماکا اس وقت ہوا جب درجنوں مظاہرین عمارت میں موجود تھے۔

مظاہرین مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے کے الزام کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے 35 نامزد امیدواروں کی نااہلی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔

مزید پڑھیں: طالبان کا افغان شہر غزنی پر حملہ، 140 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ طالبان نے افغان شہر غزنی پر حملہ کردیا۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ حملے کے نتیجے 140 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد مقامات پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

ابتدائی طور پر طالبان کی جانب سے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم چند گھنٹوں بعد افغان سیکیورٹی فورسز اور امریکی فوج نے جھڑؑپوں کے بعد سرکاری تنصیبات کو حملہ آوروں کے قبضے سے چھڑالیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں