تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کرونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ بھارتی شہری کی خودکشی

نئی دہلی : بھارتی ریاست ہریانہ میں میڈیکل اسٹور مالک نے کرونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کرونا وائرس اور قسم بلیک فنگس نے ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، لیکن بھارت میں اس کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ شہریوں نے خودکشی کرنا شروع کردی ہے۔

خودکشی کا ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا ہے، جہاں شہر سونی پت کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی نے کرونا سے خوفزدہ ہوکر ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متوفی میڈیکل اسٹور کا مالک تھا، جس کی شناخت 67 سالہ اوم سنگھ کے نام سے ہوئی۔

اوم سنگھ کی جیب سے خودکشی سے متعلق خط بھی ملا، جس میں لکھا تھا کہ ‘میں اوم سنگھ کرونا وائرس اور بلیک فنگس کے خوف سے خودکشی کررہا ہوں’۔

حکام نے اوم سنگھ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس اور قسم بلیک فنگس انتہائی خطرناک ہے، جس کے باعث بھارت میں روزانہ لاکھوں شہری متاثر اور ہزاروں سڑکوں و اسپتالوں میں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہورہے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس اوربلیک فنگس سے 1 لاکھ 66 ہزار بھارتی متاثر ہوئے جب کہ 3460 متاثرین زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -