بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

کویت میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں رواں ایک سال میں خودکشی اور خودکشی کی کوشش کے کل 136 واقعات ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیق سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد میں سے 61.7 فیصد مرد جبکہ 38.3 فیصد خواتین تھیں۔

خودکشی کرنے کا سب سے زیادہ رجحان شادی شدہ افراد میں دیکھا گیا، جو کہ 50.6 فیصد کیسز ہیں، اس کے بعد سنگل افراد میں یہ شرح 39.9 فیصد ہے۔

- Advertisement -

طلاق یافتہ افراد میں واقعات کی شرح 8.2 فیصد تھی، جبکہ بیواؤں میں خودکشی کی سب سے کم شرح 1.3 فیصد تھی۔

قومیت کے لحاظ سے، ہندوستانیوں کی اکثریت 33.9 فیصد ہے جبکہ شامی باشندے سب سے کم 2.2 فیصد پر ہیں۔ پیشوں کے لحاظ سے گھریلو ملازمین 32.1 فیصد کے ساتھ آگے ہیں، اس کے بعد دستکاری کے پیشے 14.2 فیصد ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں شدید رد عمل

عمر کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے، 26 سے 36 سال کے درمیان عمر کے گروپ میں سب سے زیادہ واقعات 40.5 فیصد ہیں۔60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں سب سے کم شرح 2.2 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں