تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں روزانہ 115 افراد خود کشی کرنے پر مجبور

خود کو دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار کرنے والے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد خود کشیاں کررہے ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں مہنگائی، بےروزگاری شامل ہے۔

اس بات کی گواہی بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر نے بھی دے دی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارت میں ہونے والی خودکشیوں کے اعداد و شمار بتا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کانگریسی صدر نے کہا کہ ڈبل انجن نے غریبوں کے ارمانوں کو کچل دیا، روزانہ 115 افراد خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اب تک کئی حکومتیں بنائیں لیکن بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر خریدا اور اپنی حکومت قائم کی اس کے باوجود یہ لوگ جمہوریت کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ روزانہ 115 لوگ خودکشی کر رہے ہیں اور اس کے لیے ذمہ دار ’ڈبل انجن‘ ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ گجرات میں روزانہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے9 مزدور خودکشی کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بھارت میں روزانہ 115 مزدور خود کو زندگی سے آزاد کردیتے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے ’ڈبل انجن‘نے اپنے خطرناک پہیوں کے نیچے غریبوں کی امیدوں کو بھی کچل دیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس صدر کھڑگے مسلسل مودی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے اس سے قبل حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کا اصل مقصد ملک میں نفرت اور تخریب پیدا کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -