جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سجاول : باراتیوں کی گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے مین تین خواتین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سجاول میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جس سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

سجاول کے قریب میرپور بٹھورو روڈ گرد اسٹیشن کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوا۔

افسوسناک حادثے میں تین خواتین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو سول ہسپتال سجاول منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت شہزادی، خطو، راحت کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے باراتی سجاول سے ٹیمانی گاؤں شادی تقریب میں جارہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار اور علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں