بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

سجاول میں غیر ملکی سیاحوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ضلع سجاول میں ڈاکوؤں نے کئی ممالک کا دورہ کر کے پاکستان آنے والے پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق 2 غیر ملکی سیاحوں سے ڈکیتی کا مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کت لیا گیا، پولینڈ کے سائیکلسٹ جوڑے سے سجاول بائی پاس پر لوٹ مار کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

- Advertisement -

سیاحوں سے لوٹ مار کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے نوتس لیتے ہوئے ایس ایس پی سجاول سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ہدایت کی تھی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے فوری کارروائی کی جائے۔

13 نومبر 2024 کو کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان، اہلکار شاہ فہد اور امان اقبال کو نامزد کیا گیا تھا۔

پی آئی بی کالونی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کیا تھا۔

شیف خیبر مسعود نے بتایا تھا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔

اس سے ایک روز قبل کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے افغان شیف مقصود خیبر سے رقم لوٹ لی تھی جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔

متاثرہ شہری نے پی آئی بی تھانے پہنچ کر ملوث اہلکاروں ہیڈ کانسٹبل عبدالرحمان، شاہ محمد اور ایان کو شناخت کیا تھا جس پر اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر اختیارات سے تجاوز کرنے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لاک اپ کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں