جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چندر شیکھر کا ویلنٹائن ڈے پر جیکلین کو پرائیویٹ جیٹ کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: تہاڑ جیل میں دو سو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی بزنس مین سکیش چندر شیکھر نے جیل سے جیکلین فرنینڈس کے نام ایک اور خط لکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیل سے ایک بار پھر اداکارہ جیکلین کو محبت بھرا خط لکھا ہے، یہ خط انھوں نے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھیجا ہے۔

جب سے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر کا نام سامنے آیا ہے تب سے وہ میڈیا کی سرخیوں میں ہیں، اس کیس میں بالی ووڈ کی دو اداکارائیں جیکلین فرنینڈیس اور نورا فتیحی کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔

سکیش جیل سے مسلسل جیکلین کے نام محبت بھرے خطوط لکھ رہا ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سکیش نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خط میں اداکارہ سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

سکیش نے اپنے خط کا آغاز کچھ یوں کیا کہ ’یہ ویلنٹائن ڈے اس لیے بھی بہت زیادہ خاص ہے کہ ہم اپنے آئندہ کے تمام ویلنٹائن ڈیز مل کر منانے سے محض ایک قدم دوری پر ہیں‘۔

 

چندر شیکھر نے لکھا  کہ ’جیکی! میں آپ سے سچی محبت کرتا ہوں، آپ اس دنیا کی بہترین ویلنٹائن ہیں، آپ جانتی ہیں کہ ہمارے پیار کا آغاز بھی ویلنٹاین ڈے ہی کو ہوا تھا۔‘

اس کے بعد شیکھر نے اپنے خاص تحفے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میں آج آپ کو سرپرائز دینا کیسے بھول سکتا ہوں، آپ کا ویلنٹائن ڈے کا تحفہ خاص طور پر تیار کیا گیا کہ گلفسٹریم جیٹ ہے جس کے اندر اور باہر آپ کے نام کے ابتدائی حروف جے اور ایف لکھوائے گئے ہیں ‘۔

سکیش چندرشیکھر نے خط میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس جیٹ کا رجسٹریشن نمبر جیکلین کی سالگرہ کے اعداد پر مشتمل ہے، انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ میں نے اس جیٹ کے نام ٹیکسز ادا کر دیے ہیں تاکہ یہ مکمل طور پر قانونی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں