سکھیکی: موٹروے پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا اور 9 ملزمان گرفتار کر کیے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں کے قریب 165 کلو میٹر رفتار پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے رفتار بڑھا دی۔
گاڑی کو روکنے پر ملزمان نے پیٹرولنگ افسران سے مزاحمت کی، گاڑی سوار افراد نے دوسری گاڑی میں سوار اپنے مسلح ساتھیوں کو بلا لیا، موٹروے پولیس نے دونوں گاڑیوں کی تلاشی لی۔
ترجمان کے مطابق 4 کلاشنکوف، جی تھری رائفل، پستول اور 892 گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان کے پاس اسلحے کا لائسنس موجود نہیں تھا، موٹروے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔