سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کردی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔
موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے۔
موٹر وے پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔