سکھر: تعلیمی بورڈ سکھرنے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا.
اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے نتائج میں طالبات طالب علموں پر بازی لے گئیں اور دو پوزیشن اپنے نام کرلیں.
خیرپور کی آمنہ پھل نے1030 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ رمشابتول نےدوسری اورغفران نےتیسری پوزیشن حاصل کی.
سائنس گروپ میں 44 ہزار 592 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 42 ہزار 691 امیدوار تمام پیپرز میں پاس ہوئے.