سکھر: سندھ کے شہر پنو عاقل میں 12 سالہ بچے کی لاش مسجد کی چھت سے برآمد کرلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنو عاقل میں مسجد کی چھت سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت آفاق واگھو کے نام سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والے بچے کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی گئی بعدازاں پوسٹ مارتم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مابق ہوسکتا ہے کہ کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
مقتول بچے کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچہ محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے جاتا تھا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
مقتول بچے کے والد احسان واگھو کالج کے لیکچرر ہیں، ورثا نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔