سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان ہونے والی مُڈبھیڑ کے نتیجے میں بیس سے زائد بھینسیں ماری گئیں۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق پنو عاقل کے علاقے سدوجا میں مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس نے آپریشن کیا تو کچے میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈاکو پسپا ہوئے اور گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق تیغانی گروہ کے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد بھینسیں ماری گئیں۔
دوسری جانب پنوعاقل شہر میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری شدید خوف کا شکار ہیں، شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر سے بدامنی کا خاتمہ کیا جائے اور اغوا ہونے والے نو افراد کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، شہریوں کی عدم بازیابی کی صورت میں مین نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


