جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سکھر : جسمم کے سینئر رہنما کارکنان سمیت قومی دھارے میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: قوم پرست جماعت جسمم کے سینئر رہنما لالا سہیل پٹھان ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوگئے.

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  لالا سہیل پٹھان نے جئے سندھ متحدہ محاذ سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب میرا اور ساتھیوں کا جسمم سمیت کسی بھی قوم پرست تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے دھماکوں کے ذریعے ریلوے نظام کو نقصان کو پہنچا رہی ہیں، ایسے کاموں میں ملوث افراد سندھی قوم اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

لالا پٹھان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی مفاد میں ہے اور چینی انجینئرز کو قتل کرنے والے افراد پاکستان سے مخلص نہیں، سیکیورٹی فورسز کی حکمت عملی کی وجہ سے اب تک سینکڑوں کارکنان قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرنے والے پاک وطن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں