سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے این آئی سی وی ڈی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چوہے کو مریض کے بستر میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال کی صفائی ستھرائی کا حال بے حال نظر آتا ہے، اسپتال میں چوہوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کے تدارک کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز کے وارڈ میں چوہے کا گشت دیکھا جا سکتا ہے، چوہا بیڈ کے اوپر لگے باسکٹ پر سے ہوتا ہوا مریض کے بستر میں گھس گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پرسفر کرنے کے لیے چوہا اور کتا بھی پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائجین کی ناقص صورت حال اور اسپتال کے وارڈ میں چوہوں کی موجودگی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی مجموعی صورت حال ہمیشہ حال ناگفتہ بہ رہی ہے۔