جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سکینہ خان ناکام محبت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگیں۔

اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا زندگی میں کبھی آپ کا دل ٹوٹا ہے؟

سکینہ خان نے کہا کہ حال ہی میں میرا ساتھ ایسا ہوا ہے اور مجھے اپنی محبت سے بہت امیدیں تھیں جو ٹوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ جب امید اور یقین ٹوٹتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن مجھے اس تکلیف میں بھی بہت عجیب سا سکون ملتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جب دو لوگ ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں گزرے اچھے لمحات کی قدر کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ابھی بھی اپنی محبت کا انتظار ہے، یہ بات میں نے بتائی نہیں ہے لیکن وہ پہلے سے ہی جانتے ہیں۔

سکینہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ شاید مجھے اس نقصان پر صبر آجائے گا لیکن میری دعا ہے کہ صبر نہ آئے کیونکہ اگر صبر آنے کے بعد میری محبت میری زندگی میں واپس آگئی تو میں چاہوں گی کہ وہ واپس نہ آئے۔

انہوں نے ذاتی نقصان کے بارے میں کہا کہ مجھے حال ہی میں ایک مالی نقصان ہوا جب میں لاہور آئی تو کراچی میں گاڑی چوری ہوگئی مجھے لگتا ہے یہ وہی درد تھا جو میری کارکردگی میں منتقل ہوا، میں اس نقصان کو پورا نہیں کرپارہی ہوں لیکن ظاہر ہے میں اپنے عزم کی وجہ سے یہاں موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں