منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونے پر سلیمان شہباز کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ 5 سال کوئی کام نہیں کیا صرف جھوٹے کیسز بنائے،یہ حقیقت ہے اگر انہوں نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس 2018 سےشروع ہوا اس دوران ڈیلی میل کا کیس بھی آیا، یہ جھوٹ کا پلندہ 5سال میں تیار کیا گیا، پانچ سال کوئی کام نہیں کیا گیا صرف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ ڈیل میل نے معافی مانگی اور اس کیس سے بھی بری ہوئے ، یہ حقیقت ہے اگر انہوں نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ سیاسی کیس بنائے گئے جو عدالتوں کے فیصلوں سے ثابت ہوئے، پہلے شہباز شریف اور حمزہ صاحب بری ہوئے ،آج عدالت سے ہم سرخرو ہوئے۔

یاد رہے عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے، اس سے قبل عدالت اس کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی بری کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں