ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ جو ٹیم دباؤ میں آئے بغیر کھیلی وہ فاتح ہوگی۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا ہے اعصاب شکن مقابلہ، آمنے سامنے ہونگے روایتی حریف، ، یہ میچ دونوں ٹیمیں ہارنے کو تیار نہیں۔
پاکستان اور بھارت اہم معرکے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہونگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔
بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں ہمیشہ سے دباؤ میں کھیلتی آئی ہیں۔
کھلاڑیوں کو جذباتی انداز سے نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک نمبر ون ٹیم ہے،ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں کافی خامیاں ہیں جو سامنے آرہی ہیں۔