بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمان کے سلطان نے نئے شاہی فرمان جاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : سلطان عمان ہیثم بن طارق نے وزارتوں کی تنظیم نو کے لیے 28 شاہی فرمان جاری کیے ہیں۔ بعض نئی وزارتیں قائم کی گئیں جبکہ کئی کو ایک دوسرے میں ضم کیا گیا ہے۔

عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی نئی حکومت میں بڑی تبدیلی یوسف بن علوی کی جگہ بدر البوسعیدی کا بحیثیت وزیر خارجہ تقرر ہے جبکہ سینٹرل بینک کا سربراہ تیمور بن اسعد بن طارق البوسعید کو بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان ہیثم نے نئی وزارتوں میں ثقافت و کھیل اور نوجوانوں کی وزارت قائم کی ہے۔ اس کا وزیر

اپنے بیٹے ذی یزن بن ہیثم بن طارق جبکہ وزارت انصاف اور وزارت قانونی امور کو ایک دوسرے میں ضم کرکے وزارت انصاف و

قانونی امور کا نام دیا گیا ہے۔

شاہی فرامین کے ذریعے وزارت محنت، وزارت اقتصاد اور وزارت نقل وحمل و مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کی گئی ہیں۔
سلطان ہیثم نے وزارت زراعت و آب و ماہی کا نام تبدیل کرکے وزارت زراعت و آبی وسائل و افزائش ماہی، زراعت وآبی وسائل کی

وزارت کردیا۔ وزارت آباد کاری کا نام تبدیل کرکے وزارت آباد کاری و منصوبہ بندی کردیا گیا۔

وزارت پٹرولیم و گیس کا نام تبدیل کرکے وزارت توانائی و معدنیات، وزارت تجارت و صنعت کا نام بدل کر وزارت تجارت و صنعت و

سرمایہ کاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اعلی تعلیم کی وزارت کو اعلی تعلیم سائنس ریسرچ اور جدت طرازی کی وزارت کا نام دے دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں